لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق شان مسعود انگلی میں فریکچر کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نیشان مسعود کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے،انہیں پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے سے انگلی میں فریکچر ہوا تھا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ شان مسعود کی بحالی کا عمل جاری رہے گا اور وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔