ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کیلئے معیاری فاسٹ بائولر تیار کئے جائیں:شان مسعود

ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 20وکٹیں لینی ہیں، اس کا مطلب ہے بولنگ اچھی ہونی چاہیے،سابق کپتان کی گفتگو
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود نے تجویز دی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لئے معیاری فاسٹ بولر تیار کئے جائیں۔ایک انٹرویو میںشان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے تیسرے چوتھے روز بولر ہلکے پڑ جاتے ہیں، ٹیل اینڈرز ہمارے خلاف رن کررہے ہیں، ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 20 وکٹیں لینی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ بولنگ اچھی ہونی چاہیے۔ادھر سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ اگر توجہ صرف اسپن بولنگ پر مرکوز رہی تو پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے تمام شعبوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پچیں تیار کی جانی چاہییں، ریڈ بال کرکٹ کی بنیاد جتنی مضبوط ہوگی ، کرکٹ اتنی ہی بہتر ہوگی۔