اسلا مآباد(آئی این پی )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گاڑیوں کی برآمد کے حوالے سے اہم معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان نے 2029 تک بنگلہ دیش کو 5 ہزار گاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان طے پانے والا معاہدہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے اور پہلی بار ملک میں تیار ہونے والی گاڑیاں اتنے بڑے پیمانے پر برآمد کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو دنیا کا مینوفیکچرنگ حب بنانے کے وژن پر کام کر رہی ہے جبکہ چینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری اس سفر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔