غیرملکی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل،پولیس کا نوٹس

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر وی لاگنگ کرنے والی ایک جاپانی خاتون سیاح کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاپانی ٹریول وی لاگر پاکستان مونومنٹ پر اپنی ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھیں، اسی دوران متعدد نوجوان ان کے گرد جمع ہو گئے اور مبینہ طور پر مسلسل ان کا پیچھا کرتے رہے، ویڈیو میں خاتون کو متعدد مرتبہ نوجوانوں سے دور رہنے اور پیچھا نہ کرنے کا کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، تاہم اس کے باوجود بعض افراد ان سے سوشل میڈیا اکانٹس فالو کرنے کی درخواست کرتے رہے