لاہورمیں حادثات :2افراد جاں بحق

ایف سی کالج انڈرپاس کے قریب کار اور کیری ڈبے کے تصادم کے نتیجے میں 35 سالہ شہزاد زندگی کی بازی ہار گیا،بچے کو وین نے کچل ڈالا
 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت دو مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثے کے دوران بچہ سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق کینال روڈ پر ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثہ ہواکار اور کیری ڈبے کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا متوفی کی شناخت 35 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی ملتان چونگی کا رہائشی تھا،متاثرہ شخص کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔قانونی کارروائی کے پیش نظر لاش مردہ خانے منتقل کردی ، مزید تحقیقات جاری ہے۔ دوسرا واقعہ رائے ونڈ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیاعینی شاہدین نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ ویگن کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔بچہ روڈ کراس کرتے ہوئے ویگن کی زد میں آگیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ویگن کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی۔