ہم یہ نہیں کر سکتے فوج اور پولیس والے شہادتیں دیں:وزیرداخلہ کا سینیٹ میں اظہار خیال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس دن معاہدہ ہو جاتا تو آج ایمرجنسی نہ لگتی، ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا تھا ایمرجنسی لگے۔ سینیٹ میں بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہم یہ نہیں کر سکتے کہ فوج اور پولیس والے شہادتیں دیں، ہماری شہادت ہوتی تھیں اور سی ایم ان کے خلاف تقریر کرتے تھے جو شہید ہوئے، ہم نے سیاسی بات کو دہشتگردی سے نتھی نہیں کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ایوان میں مذاکرات ہوئے، ہماری بات چیت شروع ہی دہشتگردی پر ہوئی تھی، دہشتگردی کے 7 سے 8 نکات پر بات ہوئی، اسد قیصر نے کہا ہم ان سب نکات پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اسد قیصر سے کہا آپ کا اور کے پی حکومت کا نقطہ نظر الگ ہے، پہلے کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی تھی۔