سری نگر(آن لائن) بھارت سے آزادی کے حصول کے لیے جاری مسلح جنگ کو آج 31جولائی کو37سال پورے ہوچلے آج ہی کے روز گرمائی درالحکومت سری نگر کی سنٹرل ٹیلی گراف آفس کے باہر امان للہ خان چیئر مین جے کے ایل ایف کی قیادت میں مرحوم عبدالقادر راتھر مرحوم کی سرپرستی میں ہمایوں آزاد شہید ارشد کول شہید جاوید جہانگیر شبیر گرو اور رفیق شہید نے ساتھیوں کے ہمراہ دھماکے کیے۔ یکے بعد دیگرے پانچ دھماکے کر کے بھارت سے آزادی لینے گوریلہ جنگ کا اعلان کیا ۔جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ نے اس تحریک کا وار ڈیکلریشن پاکستانی کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے حسین شہید کالج گرائونڈ سے جاری کیا۔