لاہور: مین ہول میں خاتون کی موت، شوہر پر پولیس تشدد کی تصدیق

لاہور: مین ہول میں خاتون کی موت، شوہر پر پولیس تشدد کی تصدیق

لاہور: مین ہول میں خاتون کی موت، شوہر پر پولیس تشدد کی تصدیق، ایس پی اور ایس ایچ او کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا

لاہور کے علاقے بھاٹی میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر پولیس تشدد کی تصدیق ہو گئی ہے۔انکوائری رپورٹ میں ایس پی سٹی اور ایس ایچ او بھاٹی کو تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا اور دونوں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے، جو اسے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کریں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس پی اور ایس ایچ او نے غلام مرتضیٰ کو تھانہ بھاٹی لے جا کر پونے 5 گھنٹے غیر قانونی حراست میں رکھا اور تشدد کیا۔دوسری جانب، ضلع کچہری کی عدالت نے نامزد ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ جاں بحق خاتون کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں دفعہ 322 کے ساتھ 316 بھی شامل کر دی گئی ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق، دفعہ 316 شامل کرنے سے ملزمان کا چالان پیش کرنے میں مدد ملے گی۔