راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں گھریلو تشدد کے باعث ایک خاتون نے اپنے شوہر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ لاریب نے 2 روز قبل 12 بور رائفل سے فائرنگ کر کے اپنے 28 سالہ شوہر جواد حسین کو قتل کیا۔یہ افسوسناک واقعہ گھریلو تشدد سے متعلق قانون کی منظوری کے تیسرے روز پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقتول جواد حسین کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی۔ مقدمے کے مدعی شبیر حسین نے بیان دیا کہ ملزمہ کا اپنے شوہر سے آئے روز جھگڑا رہتا تھا اور وہ شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی۔ابتدائی طور پر ملزمہ واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گئی تھی، تاہم ٹیکسلا پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔پولیس نے کہا کہ زیرِ حراست خاتون کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔