ملزموں کے خلاف سندھ، فیصل آباد، مظفرگڑھ اور لاہور کے تھانوں میں مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں مطلوب 9 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو مشکوک جان کر روکا گیا، جن کی ای پولیس ایپ کے ذریعے جانچ پڑتال کی گئی تو انکشاف ہوا کہ وہ مختلف تھانوں میں درج چوری کے مقدمات میں اشتہاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ، فیصل آباد، مظفرگڑھ اور لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں عامر، ارشد، عمر، اسرار سمیت دیگر شامل ہیں۔ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈیفنس سی، نواب ٹاؤن، مزنگ، شفیق آباد اور دیگر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ ڈولفن اسکواڈ ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لا رہا ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔