ساہیوال:شہری علاقوں سے 16 مویشی قبضے میں لے لئے

 پیرا فورس اور میونسپل کارپوریشن نے فرید ٹا ئون کے قبرستان میں کارروائی کی 
ساہیوال ( خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایات پر ایس ڈی او پیرا نعمان قیصر کی سربراہی میں پیرا فورس نے میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔ شہری علاقوں میں مویشی رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران فرید ٹا ئون کے قبرستان کی سرکاری جگہ سے 16 مویشی قبضے میں لیے گئے اور بھانہ جات مسمار کر دیے گئے، جبکہ صفائی کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مویشی رکھنے والے افراد کو مویشی منتقل کرنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ قبضے میں لیے گئے جانوروں کی واپسی کے لیے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنے جانور شہری علاقوں سے باہر منتقل کر لیں، ورنہ بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔