بھارت نے ایران کے مزید 3 جہاز قبضے میں لے لئے

 جہازوں میں آسفالٹ اسٹار، اسٹیلر روبی اور آل جفزیا شامل ہیں 
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے ایران سے منسلک مزید تین آئل ٹینکرز ضبط کرنے کے بعد غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اپنے سمندری علاقے میں نگرانی میں اضافہ کردیا  ۔بھارتی  نشریاتی اداررے این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت کا یہ مقصد ہے کہ اس کے پانیوں کو تیل کی مال برداری چھپانے کے لیے شپ ٹو شپ منتقلی کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضبط کیے گئے جہازوں میں آسفالٹ اسٹار، اسٹیلر روبی اور آل جفزیا شامل ہیں جو اکثر اپنی شناخت بدلتے رہتے تھے تاکہ ساحلی ریاستوں کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے بچ سکیں