بھارتی کوسٹ گارڈ نے تین ٹینکرز قبضے میںلے لئے

 ڈیٹا پیٹرن تجزیے اور نگرانی کے نظام سے ان جہازوں کی نشاندہی کی گئی
 ممبئی (آئی این پی )بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرہ عرب میں تیل اسمگلنگ کے ایک مبینہ بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین آئل ٹینکرز کو تحویل میں لے لیا  ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق  حکام  نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی ممبئی سے تقریبا 100 بحری میل مغرب میں کی گئی، جہاں مشتبہ جہازوں کو روک کر مزید قانونی کارروائی کیلئے  ممبئی منتقل کیا جا رہا ہے