چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،شہریوں کا حکومت سے قیمت کم کروانے کا مطالبہ

  لاہور (آئی این پی )لاہور میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد شوگر ملز مالکان اور مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 164روپے فی کلو سے بڑھ کر 175روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جس نے عام صارفین  شدید مالی دبا ئوکا شکا ر ہوگئے ۔مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر نے اس صورتحال کی ذمہ داری براہِ راست شوگر ملز مالکان اور متعلقہ بیوروکریسی پر عائد کی ہے۔