برطانیہ کو امریکہ اور چین میں سے کسی ایک کے انتخاب کی ضرورت نہیں، سرکئیر

بیجنگ(آئی این پی ) برطانوی وزیراعظم  سرکئیر اسٹارمر نے کہا ہے کہ  برطانیہ کو امریکا اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں، امریکا کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات دفاع، سیکیورٹی، انٹیلی جنس اور تجارت کے شعبوں میں بدستور مضبوط ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے  بیجنگ میں یو کے چائنہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔برطانوی وزیر اعظم نے  کہا کہ صدر شی کے ساتھ ان کی ملاقاتیں انتہائی خوشگوار رہیں اور ان کے نتیجے میں حقیقی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انہوں نے ویزا فری سفری سہولت اور برطانوی وہسکی پر ٹیرف میں کمی کو اہم کامیابیاں قرار دیا