بھارت سے نیپا وائرس پھیلا ئو کا خطرہ کم ، پابندیاں لگانے کی ضرورت نہیں

 بیماری کا کوئی باقاعدہ علاج موجود نہیں، ویکسینز پر تحقیق جاری: عالمی ادار ہ  صحت
 جنیوا(آئی این پی ) عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ بھارت سے نیپا وائرس کے پھیلا ئو کا خطرہ کم ہے اور اس مرحلے پر سفر یا تجارتی پابندیاں لگانے کی ضرورت نہیں۔ڈبلیو ایچ او  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت میں وائرس کے دو کیسز سامنے آئے ہیں، تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ ان سے مزید انفیکشن پھیلنے کا امکان کم ہے اور تاحال انسان سے انسان میں وائرس کے تیز پھیلائو  کے شواہد نہیں ملے۔عالمی ادار صحت نے بتایا کہ بھارت میں ایسے وبائی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے اور اس حوالے سے بھارتی صحت حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔ تاہم ادارے نے یہ بھی کہا کہ وائرس کے مزید پھیلا ئو کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ وائرس بھارت اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں چمگادڑوں کی آبادی میں پایا جاتا ہے