ایران جنگ شروع نہیں کرے گا، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: محمد رضا عارف

 اگر جنگ پر مسلط کی گئی تو مکمل طاقت کے ساتھ دفاع ، کسی بھی مسلح تصادم کے اختتام کا فیصلہ دشمنوں کے ہاتھ میں نہیں ہوگا
تہران (آئی این پی )ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران جنگ شروع نہیں کرے گا، تاہم اگر جنگ پر مسلط کی گئی تو ملک اپنی مکمل طاقت کے ساتھ دفاع کرے گا اور کسی بھی مسلح تصادم کے اختتام کا فیصلہ دشمنوں کے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف حکومتی اعلی عہدیداروں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران خود کبھی جارحیت کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن ملک کو ہر ممکن دفاعی تیاری کرنی چاہیے۔انہوں نے گزشتہ سال جون میں 12 روزہ جنگ اور حالیہ علاقائی تنا، بشمول امریکی فوجی تعیناتیاں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ ملک جنگ کی تیاری کی حالت میں ہے۔ایران کی حکومت نے مذاکرات کے لیے بھی اپنی تیاری ظاہر کی ہے، لیکن اس بار امریکی جانب سے واضح اور قابل اعتماد
 ضمانت مانگی گئی ہے کہ مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ نہیں کیا جائے گا