ناروے کا انروا کو 24 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان

ناروے کا انروا کو 24 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان

ناروے نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین (انروا) کو 24 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ناروے کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورتحال میں انروا کو مزید امداد کی ضرورت ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، غزہ کھنڈر بن چکا ہے، اس وقت انروا کو زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔اس سے قبل، اسرائیل نے انروا پر پابندیاں عائد کی تھیں، جس پر ناروے نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔ ناروے کی وزیرِ خارجہ ایسپن بارتھ نے کہا کہ ان حالات میں اسرائیلی قانون ساز اداروں کی جانب سے پابندی لگنا عجیب ہے۔اسرائیل کی جانب سے انروا پر لگائی گئی پابندی کے بعد، ادارہ کے 13,000 کارکن امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے تھے۔