ویب ڈیسک: امریکا میں ایک افسوسناک حادثے میں امریکن ایئرلائنز کی پرواز 5342 نے Black Hawk helicopter سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوئی، جس میں 66 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں ایک پاکستانی خاتون عسری حسین بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، عسری حسین واشنگٹن ڈی سی سے روانہ ہو کر Wichita جا رہی تھیں، اور انہوں نے اپنے شوہر حماد رضا کو ایک ٹیکسٹ میسج میں بتایا کہ 20 منٹ میں طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والا ہے، تاہم اس کے بعد طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔عسری حسین کی عمر 26 برس تھی، اور وہ انڈیانا یونیورسٹی کی فارغ التحصیل تھیں۔ ان کے شوہر حماد رضا کی عمر 25 برس ہے اور وہ ارنسٹ اینڈ ینگ میں اکاؤنٹنٹ ہیں۔ عسری حسین کے والدین ڈاکٹر ہاشم رضا کا تعلق کراچی سے ہے، جو میزوری بیپٹیسٹ میڈیکل سینٹر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔حماد رضا نے بتایا کہ عسری کسی کام کے سلسلے میں Wichita گئی ہوئی تھیں اور اس کے بعد اس سانحے کا شکار ہو گئیں۔