ہجرت کے وقت حضرت محمد نے جن مقامات سے سفر کیا تھا ان کو نمایاں کیا جائیگا:حکام
جدہ (آئی این پی )سعودی عرب کے مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے نئے منصوبے پیغمبرکے نقش قدم پر" کا افتتاح کردیا، جس کا مقصد ہجرت کے وقت حضرت محمد نے جن مقامات سے سفر کیا تھا ان کو نمایاں کرنا ہے۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے پیغمبر کے نقش قدم منصوبے کا افتتاح پیر کو کیا اور یہ تقریب احد کی پہاڑی کے قریب منعقد ہوئی اور اس میں مکہ ریجن کے نائب امیر سعود بن مشعل سمیت دیگر علما اور عہدیداروں نے شرکت کی۔مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے خطاب میں سعودی عرب کی جانب سے حرمین شریفین کے تحفظ اور ترقی کے عزم کو اجاگر کیا اور زائرین کی خدمت کے لیے حکومت کی کوششوں کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔