ترمیمی ایکٹ کے خلاف کراچی سے کشمیر تک جامعات میں یوم سیاہ منایا گیا

  کراچی(آئی این پی ) ترمیمی ایکٹ کے خلاف  جمعرات کو کراچی سے کشمیر تک جامعات میں یوم سیاہ منایا  گیا ۔تفصیل کے مطابق فاپواسا پاکستان کے تحت ملک بھر کی جامعات میں یوم سیاہ کی کال دی گئی تھی  جس پر   پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کی جامعات میں بھرپورانداز میں  یوم سیاہ منایا گیا ۔سندھ بھر کی جامعات میں ترمیمی ایکٹ کے خلاف 11 ویں دن بھی تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری  رہا ، اساتذہ کا کہنا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کی منسوخی تک کلاسیں غیر معینہ مدت تک ملتوی رہیں گی، وزیر اعلی سندھ فوری طور پر جامعات سے متعلق ایکٹ کو منسوخ کریں