اسلام آباد (آئی این پی)چیف جسٹس یحیی آفریدی سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو ججز نے ملاقات کی، وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی چیف جسٹس سے ملاقات کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے چیف جسٹس سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی بھی چیف جسٹس یحیی آفریدی سے چیمبر میں ہی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں عدالتی اور قانونی معاملات پر بات چیت کی گئی۔