سندھ کابینہ اجلاس: موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم، تھرڈ پارٹی انشورنس نافذ کرنے کا فیصلہ

سندھ کابینہ اجلاس: موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم، تھرڈ پارٹی انشورنس نافذ کرنے کا فیصلہ

سندھ کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کرتے ہوئے صوبے میں تھرڈ پارٹی انشورنس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 کابینہ نے انشورنس پر سیلز ٹیکس کو 15 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کی بھی منظوری دی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ تھرڈ پارٹی انشورنس کے نفاذ کے لیے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دی گئی، اور سڑک حادثات میں متاثرہ فریق کو معاوضے کا قانونی حق حاصل ہوگا۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انشورنس کلیمز کے لیے 24 گھنٹے ہیلپ لائن قائم کی جائے تاکہ شہریوں کو فوری رہنمائی اور سہولت میسر ہو۔

اجلاس میں بین الصوبائی اور وفاقی امور میں رابطہ کاری مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ سی سی آئی سے متعلق امور آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی اور ٹنڈو محمد خان میں دانش اسکول کے لیے زمین الاٹ کرنے کی بھی منظوری دی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس اقدام سے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور ای ٹرانسفر آف ٹائٹل سسٹم نافذ ہو جائے گا، جس سے زمینوں کے معاملات میں شفافیت اور سہولت بڑھے گی۔