امریکہ کو ہوشیار رہنا چاہیے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں
لیما(آئی این پی ) پیرو کے دارالحکومت لیما میں پیر کے روز منعقد ہونے والی سالانہ نیو ایئر تقریب کے دوران شامنوں نے آئندہ سال کے حوالے سے اہم اور متنازع پیشگوئیاں کیں، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت اور وینزویلا کے صدر نیکولس میڈورو کے مستقبل سے متعلق دعوے شامل ہیں۔ تقریب میں شریک شامن ڈی ڈیوس گارسیا نے کہا کہ امریکا کو ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ ان کے بقول صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں، انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ آنے والا سال امریکی سیاست کے لیے مشکلات لے کر آ سکتا ہے۔ اس موقع پر شامنوں نے مختلف عالمی رہنمائو ں کے پوسٹرز اٹھائے، جن پر مخصوص روحانی رسومات ادا کی گئیں،ان رسومات میں تلواریں پار کرنا، خوشبو جلانا اور بعض پوسٹرز پر پاں رکھنا شامل تھا