ویب ڈیسک: لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے ہوگئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 394 روپے فی کلو ہے، جبکہ پرچون سطح پر یہ قیمت 411 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔دوسری جانب، لاہور میں انڈوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت ویسی ہی برقرار ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ان قیمتوں میں اضافے سے صارفین کی روزمرہ کی خریداری پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔