لاہور (کرائم رپورٹر) سول لائن ڈویڑن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو?ن کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوکی بی بی پاک دامن کی حدود میں کارروائی کر کے منشیات فروش منشاء جٹ کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پر نئی سڑک بی بی پاک دامن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے شاپر میں چھپائی گئی 1460 گرام چرس بر آمد ہوئی۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزم منشاء جٹ علاقہ میں مختلف مقامات پر گھوم پھر کر منشیات سپلائی کرتا تھا جبکہ وہ چوری اور منشیات فروشی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی نکلاپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔