قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ چھانگامانگا نے اقدام قتل مقدمہ کے ملزم سے چھری بر آمد ہونے پر الگ مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ چھانگامانگا میں تعینات اے ایس آئی عامر حیات نے تحریری استغاثہ میں موقف اختیار کیا کہ مقدمہ کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم حسنان علی عرف حسنین علی کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی چھری بر آمد ہوئی۔جس پر پولیس نے بر آمدگی کی بنیاد پر ملزم کے خلاف الگ مقدمہ درج کر لیا۔