پاکستان انڈر 19ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے لاہور سے روانہ

دورہ انگلینڈ میں ایک یوتھ ٹیسٹ، چار یوتھ ون ڈے میچز ہوں گے
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے لاہور سے روانہ ہوگئی۔پاکستان انڈر 19ٹیم لاہور سے براستہ دبئی انگلینڈ پہنچے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 یوتھ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔یوتھ ٹیسٹ 2 سے 5 ستمبر تک ارونڈل کاسل کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا،چار میچز پر مشتمل یوتھ ون ڈے سیریز 9سے 16ستمبر تک جاری رہے گی۔