معاشرے سے زیادہ میرے رشتے داروں کو میرے بیوٹیشن بننے پر اعتراض تھا،گفتگو
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف بیوٹیشن، کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بیوٹیشن بننے کے بعد تحقیر آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑا۔حال ہی میں مسرت مصباح نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ بیوٹیشن کا پیشہ اختیار کرنے کے بعد انہیں اپنے رشتے داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے تحقیر آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت مصباح نے بتایا کہ معاشرے سے زیادہ میرے رشتے داروں کو میرے بیوٹیشن بننے پر اعتراض تھا، میرے خاندان کے ایک فرد نے میرے والد سے کہا کہ مصباح بھائی آپ نے اپنی بیٹی کو حجام بنا دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس زمانے میں صرف تدریس اور طب کے شعبوں کو ہی باعزت پیشہ سمجھا جاتا تھا۔