مذاکرات سے متعلق پوسٹ پر ڈاکٹر طارق فضل کا علی محمد خان کو دوٹوک جواب

مذاکرات سے متعلق پوسٹ پر ڈاکٹر طارق فضل کا علی محمد خان کو دوٹوک جواب

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی مذاکرات سے متعلق پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کی دعوت دی اور بات چیت کی حمایت کی ہے، آئندہ بھی مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کے حوالے سے اپنے طرزِ عمل پر بھی غور کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔علی محمد خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’مذاکرات، مذاکرات، مذاکرات‘‘ اور سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔