چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارت کو دوٹوک جواب دے دیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارت کو دوٹوک جواب دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارتی میڈیا اور کرکٹ بورڈ کے حالیہ الزامات پر واضح موقف اختیار کرتے ہوئے ایک بار پھر دوٹوک بیان جاری کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وہ ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کے لیے اُس دن بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ چاہے تو وہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے دفتر آکر خود ٹرافی وصول کر سکتا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے بھارتی میڈیا پر الزام لگایا کہ وہ جھوٹا پروپیگنڈا صرف اپنی عوام کو گمراہ کرنے کے لیے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے تمام دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کرکٹ میں سیاست گھسیٹ کر کھیل کی روح کو نقصان پہنچا رہا ہے، جو کہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

محسن نقوی کے مطابق پی سی بی نے ہمیشہ شفاف اور خوش اسلوبی سے امور کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے موقف میں کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایشیا کپ کے بعد بھارتی میڈیا نے پی سی بی پر الزامات عائد کیے تھے کہ ٹرافی دینے میں تاخیر یا دیگر معاملات پر پاکستان کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کی گئی ہیں۔ محسن نقوی نے ان الزامات کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے بھارتی بورڈ کو بھی صاف اور شفاف راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی۔