اسلام آباد کے جنگلاتی علاقے سے خاتون کی لاش برآمد

اسلام آباد کے جنگلاتی علاقے سے خاتون کی لاش برآمد

اسلام آباد میں تھانہ کورال کے عقب میں واقع جنگلاتی علاقے سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش گزشتہ شب جنگلاتی علاقے سے ملی، جسے سر میں گولی مار کر قتل کیے جانے کا شبہ ہے۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے خاتون کے پاس سے کوئی شناختی دستاویز بھی برآمد نہیں ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کی شناخت اور واقعے کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔