اسلام آباد کے ترنول میں چینی شہری کی لاش برآمد، شناخت کا عمل جاری

اسلام آباد کے ترنول میں چینی شہری کی لاش برآمد، شناخت کا عمل جاری

اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقے سے ایک چینی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

 یہ لاش ترنول علاقے میں واقع ایک گھر سے ملی ہے۔ پولیس نے فوری طور پر لاش کو پمز اسپتال منتقل کیا ہے تاکہ اس کی شناخت اور مزید تفتیش کی جا سکے۔پولیس کے مطابق، شناختی عمل جاری ہے اور اس مکان سے متعلق تفتیش بھی ہو رہی ہے جہاں سے لاش ملی ہے، تاکہ موت کی وجہ اور حالات کا سراغ لگایا جا سکے۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس تمام زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔