لاہور(کرائم رپورٹر) نواب ٹا ئون کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر اپنی 80 سالہ والدہ کو چھری کے وار کرکے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مقتولہ کی شناخت سلمیٰ لطیف کے نام سے ہوئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بزرگ خاتون کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی، جس پر ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبداللہ عمران چیمہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواب ٹا ئون انسپکٹر محمد قاسم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جائیداد کے تنازع پر اپنی والدہ کو چھری کے وار کرکے قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا