ناگویا میں ہونے والے فائنل میں مریم کریم نے 54.31سیکنڈز میں ریس مکمل کی جو ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ ہے
ناگویا (سپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی 18 سالہ ایتھلیٹ مریم کریم نے 2026 ایشین گیمز میں خواتین کی 400 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کو کھیلوں کے موجودہ ایڈیشن کا پہلا طلائی تمغہ دِلادیا۔ناگویا میں ہونے والے فائنل میں مریم کریم نے 54.31 سیکنڈز میں ریس مکمل کی جو ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے فائنل سے قبل 55.14 سیکنڈز کے ذاتی ریکارڈ کے ساتھ سب سے تیز کوالیفائی کیا تھا اور فائنل میں تقریبا ایک سیکنڈ کی بہتری کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا۔قازقستان کی ایڈلینا زیمز نے 54.58 سیکنڈز کے ساتھ چاندی جبکہ بھارت کی ویتھیا رام راج نے 54.75 سیکنڈز کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ویتھیا نے کانسی کے ساتھ پی ٹی اوشا کا 1984 لاس اینجلس اولمپکس میں قائم کردہ قومی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔مریم کریم نے 400 میٹر ہرڈلز میں ایشین گیمز کا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا جو بحرین کی کیمی اڈیکویا نے 2023 کے ہانگژو ایشین گیمز میں قائم کیا تھا۔