بھارتی کرکٹر کی عمر گولڈ میڈل جیتنے کے وقت 15سال، 6ماہ اور 6دن تھی
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے نوجوان کرکٹر ویبھاو سوریہ ونشی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔پاکستان کو ایشین گیمز کے مینز کرکٹ فائنل میں 19رنز سے شکست دے کر بھارت کے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سوریہ ونشی ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کم عمر ترین بھارتی بن گئے۔سوریہ ونشی کی عمر گولڈ میڈل جیتنے کے وقت 15 سال، 6 ماہ اور 6 دن تھی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی شوٹر سوربھ چودھری کے پاس تھا جنہوں نے 2018 ایشین گیمز میں 16 سال، 3 ماہ اور 9 دن کی عمر میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔تاہم سوربھ چودھری اب بھی ایشین گیمز میں انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے کم عمر ترین بھارتی ہیں کیونکہ سوریہ ونشی نے یہ اعزاز بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ حاصل کیا۔