پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل فائر ، لاٹھی چارج کیا
مسجد کا ڈھانچہ سڑک کشادگی منصوبے کی زد میں نہیں آنا چاہیے: مظاہرین کا مطالبہ
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں تاریخی شاہی مسجد کے ایک حصے کو سڑک کشادگی منصوبے کے تحت گرانے کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدگی طوالت اختیار کرگئی ۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں شاہی مسجد کے ایک حصے کو منہدم کرنے کے معاملے پر کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی ۔ رپورٹس کے مطابق مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے گزشتہ رات مسجد کے قریب اور مسجد کے اندر جمع ہو کر مجوزہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسجد کا ڈھانچہ سڑک کشادگی منصوبے کی زد میں نہیں آنا چاہیے۔پولیس اور میونسپل حکام مسجد کے قریب بھاری مشینری کے ساتھ پہنچے تھے تاہم بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ احتجاج کرنے والے افراد نے رات مسجد میں گزاری اور انتظامیہ سے مسجد کے حصے کو منہدم نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب اگلے رز انتظامیہ نے مسجد کے متاثرہ حصے کو ہٹانے کا عمل شروع کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران بعض افراد نے پولیس اہلکاروں پر پتھرائو کیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور لاٹھی چارج کیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ سکیورٹی کی اضافی نفری بھی
تعینات کی گئی