اتر پردیش، بھارت: بھارتی ریاست اتر پردیش میں سڑک چوڑی کرنے کے منصوبے کے تحت 13 مکانات کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا، جن میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کا گھر بھی شامل تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شاہد کے اہلِ خانہ نے ہاتھ جوڑ کر انصاف کی اپیل کی، لیکن انہیں کوئی ریلیف نہیں ملا۔ مقامی انتظامیہ نے کارروائی کی جواز سڑک چوڑی کرنے کے منصوبے کے تحت بتایا۔یہ اقدام مقامی سطح پر تنازعہ پیدا کر گیا اور شہریوں میں غصے اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ متاثرہ افراد میں ایک معروف اولمپئن شامل تھے۔