پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے ہیں۔
ان کی دوسری بیٹی اقصی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام ائرا رکھا گیا ہے۔شاہد آفریدی نے اس خوشی کے موقع پر اپنی نواسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا، "الحمدللہ، اللہ تعالی نے اقصی اور نصیر کو خوبصورت نعمت سے نوازا ہے۔"آفریدی نے اپنی بیٹی اقصی اور داماد نصیر کو بھی بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی۔ یہ لمحہ ان کے خاندان کے لیے انتہائی خاص ہے۔شاہد آفریدی کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوشی کے اس موقع پر مبارکباد اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔