اولمپئن ایتھلیٹ عبدالرشید میاں چنوں میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔
اہل خانہ، کوچز اور ساتھی ایتھلیٹس نے عبدالرشید کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔عبدالرشید نے بیجنگ اولمپکس 2008 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، اور انہوں نے سیف گیمز 2004 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔وہ 110 میٹر ہرڈلز میں قومی چیمپئن بھی تھے، اور ان کی خدمات کھیل کے شعبے میں یاد رکھی جائیں گی۔