ڈکیتی ، چوری میں ملوث22ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل اور 4 موبائل فون برآمد ہوئیترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق دورانِ کارروائی 12 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ پٹرولنگ کے دوران 41 اشتہاری مجرمان سمیت 242 عادی ملزمان اور 31 عدالتی مفروران کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 15 پستول، 5 رائفلیں اور درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد ہوئیمنشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں، جن کے قبضہ سے 18 بوتلیں شراب، 1369 گرام آئس، 1020 گرام چرس اور ہیروئن برآمد کی گئی۔ مزید برآں 171 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ 485 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ون ویلنگ، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا جس میں 112 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 85 سے زائد شہریوں کو ریسکیو کیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت پرعزم ہیں۔