ماہرین کا الرٹ: 2025-26 کی سردیاں دہائیوں کی سب سے سخت اور طویل

ماہرین کا الرٹ: 2025-26 کی سردیاں دہائیوں کی سب سے سخت اور طویل

ویب ڈیسک: ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال کی سردیاں غیر معمولی اور کئی دہائیوں میں سب سے شدید، طویل اور سخت ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق "لا نینا" موسمی رجحان کے باعث دنیا بھر میں سردی کی شدت، برفباری اور موسم کی طوالت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقوں کے ساتھ ساتھ لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ جیسے بڑے شہروں میں بھی اس کے اثرات محسوس کیے جائیں گے۔

سردیوں میں کیا کریں؟
تہہ بہ تہہ گرم کپڑے پہنیں، خاص طور پر سر، کان، ہاتھ اور پاؤں کو ڈھانپیں۔موسمی سبزیاں، پھل اور خشک میوہ جات کھائیں، جبکہ قہوہ، چائے، یخنی اور سوپ کا استعمال کریں۔جلد کے لیے موئسچرائزر اور سن اسکرین استعمال کریں۔گھر کے اندر ورزش اور دھوپ میں چہل قدمی کو معمول بنائیں۔بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو موسمی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔ہیٹر اور چمنیوں کے استعمال میں احتیاط کریں، کاربن مونو آکسائیڈ ڈیٹیکٹر لگائیں۔پانی کی لائنوں کو انسولیٹ کریں، گاڑی میں اینٹی فریز چیک کریں۔
سردیوں میں کیا نہ کریں؟
دل یا بلڈ پریشر کے مریض شدید جسمانی سرگرمی سے گریز کریں۔کمرے میں کوئلہ یا جنریٹر نہ جلائیں، کاربن مونو آکسائیڈ مہلک ہو سکتی ہے۔برف پگھلانے کے لیے آگ یا ٹارچ استعمال نہ کریں۔زیادہ گرم پانی سے نہ نہائیں تاکہ جلد خشک اور الرجی سے محفوظ رہے۔کپکپی کو نظرانداز نہ کریں، یہ ہائپوتھرمیا کی علامت ہو سکتی ہے۔لکڑی یا کوئلے کی آگ کو کبھی تنہا نہ چھوڑیں۔ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود اور اپنے اہل خانہ کو اس غیر معمولی موسم کی شدت سے محفوظ رکھیں۔