لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے اور نیا پرچون ریٹ 29 روپے کمی کے بعد 439 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔
تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اب بھی گوشت سرکاری نرخ سے زائد داموں پر فروخت ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر کا فارم ریٹ 275 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 289 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 303 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب برائلر انڈوں کی سرکاری قیمت 305 روپے فی درجن برقرار ہے۔عوامی حلقوں نے نرخنامے پر عمل درآمد نہ ہونے اور قیمتوں میں واضح فرق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔