کپتان لورا کی ریکارڈساز اننگز سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 169 رنز بناڈالے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کی کپتان لورا ولوارٹ نے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں ریکارڈساز اننگز کھیلتے ہوئے ورلڈکپ میں پہلی سنچری جڑدی۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں پروٹیز ویمنز ٹیم کی کتپان لورا ولوارٹ کا بلا چلا اور خوب چلا انھوں نے یادگار اور ریکارڈساز 169 رنز کی اننگز تراشی، جس کے لیے انھوں نے 143 بالز کا سہارا لیا۔انگلش خواتین ٹیم کی بولرز لورا کے سامنے بالکل بے بس نظر آئیں، جنوبی افریقی اوپنر نے گراؤنڈ کے چاروں جانب دلکش شارٹس کھیلے اور شائقین و ماہرین سے خوب داد وصول کی۔ورلڈکپ میں پہلی سنچری بنانے والی لورا ولوارٹ کی جارحانہ اننگز میں 4 چھکے شامل رہے جبکہ انھوں نے 20 بار چوکے کی صورت میں گیند کو باؤنڈری کی سیر کروائی