ملزمان کے قبضے سے پستول،جدید رائفل، میگزین اور گولیاں برآمد کی گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر) ریس کورس اور فیصل ٹاؤن کے علاقوں میں ڈولفن سکواڈ نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ٹیم نے ظفر علی روڈ پر دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے ڈولفن اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کی شناخت اکرم اور پیر بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، ایک جدید رائفل، میگزین اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ ریس کورس اور فیصل ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت سرگرم ہے ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈولفن سکواڈ کمر بستہ ہے اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔