پشاور (آئی این پی) طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے ب دھ کو 18ویں روز بھی بند رہی۔ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق باب دوستی گیٹ سے روزانہ 4 سے 5 ہزار افغان باشندے اپنے وطن واپس جارہے ہیں۔جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ، شمالی وزیرستان میں غلام خان سرحد بھی گزشتہ 18 روز سے بند ہے۔ادھر خرلاچی سرحد پر بھی 18ویں روز دو طرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کا سلسلہ بند ہے۔