لاہور میں فضائی آلودگی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کے حکم پر انسدادِ سموگ کے لیے فیلڈ میں سرگرم ٹیموں نے 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 648 دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کی چیکنگ کی۔اس دوران 119 مقامات پر انسدادِ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔ ان خلاف ورزیوں کی بنیاد پر 113 دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو بند کر دیا گیا۔ مزید برآں، 3 مقدمات درج کیے گئے اور 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
انسداد اسموگ کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جن میں:
اے سی سٹی نے 515 مقامات کی چیکنگ کی اور 10 خلاف ورزیوں پر 30 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جبکہ دکانیں سیل کی گئیں۔
اے سی کینٹ نے 475 مقامات کا معائنہ کیا، 10 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 8 دکانیں سیل کی گئیں۔
اے سی ماڈل ٹاؤن نے 340 مقامات کا معائنہ کیا، 2 دکانیں سیل کیں اور 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
اے سی رائیونڈ نے 8 دکانوں کی چیکنگ کی اور 4 دکانیں سیل کیں۔
دیگر اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں فضائی آلودگی کے خلاف اقدامات کیے، جس میں متعدد دکانیں سیل اور وارننگز دی گئیں۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اسموگ کے تدارک کے لیے حکام کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کو فضائی آلودگی سے بچایا جا سکے۔