محکمہ سکولز :ملتوی ہونیوالے ٹیسٹوں کامتبادل شیڈول جاری

لاہور( کرائم رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کے ملتوی ہونے والے ٹیسٹوں کا متبادل شیڈول جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز انتظامی پوسٹوں کے لیے امیدواروں کے ٹیسٹ 30 نومبر کو ہونگے۔ احتجاج اور راستوں کی بندش کی وجہ سے 27 نومبر کو ٹیسٹ ملتوی کیے گئے تھے۔ٹیسٹ پنجاب یونیورسٹی امتحانی سینٹر میں منعقد کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سو سے زیادہ امیدوار ٹیسٹ میں شرکت کرینگے۔