ماسکو (آئی این پی ) روس میں اپنی نوعیت کے ایک افسوسناک واقعہ میں پالتو بلی کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد مالک زیادہ خون بہنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ روس کے قصبے لینن گراڈ میں پیش آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 55سالہ روسی شہری دیمتری یوخین کی بلی 2 دن سے غائب تھی، کافی تلاش کے بعد بلی سڑک سے ملی تو وہ اسے واپس گھر لے آیا۔اسی شام بلی اچانک پرتشدد ہوگئی اور اپنے مالک کی ٹانگ پر پنجے مار دئیے جس کی وجہ سے کافی خراشیں آنے سے اس کی حالت خراب ہوگئی۔ خراشیں اس قدر شدید تھیں کہ زیادہ خون بہنے سے بلی کے مالک کی موت ہوگئی۔