قربانی کا جانور خریدنے کیلئے جانیوالے حادثے میں جاں بحق

 جمیل اور طارق موٹرسائیکل پر منڈی جارہے تھے دودھ سے لوڈ تیزرفتار مزدا ڈالے نے ٹکر مار دی 
قصور(خصوصی رپورٹ) کوٹ رادھاکشن روڈ بھوئے آصل کے قریب دودھ والے ڈالے کی ٹکر سے دوموٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق حویلی ترکھانوالی کے رہائشی 47سالہ جمیل اور 55سالہ طارق موٹرسائیکل پر مویشی منڈی کی طرف قربانی کا جانور خریدنے جارہے تھے کہ بھوئے آصل کے قریب دودھ سے لوڈ تیزرفتار مزدا ڈالے نے ٹکر مارکر انہیں کچل دیا جس کے نتیجہ میں دونوں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ موٹرسائیکل سواروں کے پاس سے 5لاکھ 47ہزار 850روپے نقدی بر آمد ہوئی جو ریسکیو 1122کی ٹیم کی جانب سے مقامی پولیس کے حوالے کردی گئی، تاہم ریسکیو ٹیم نے دونوں لاشوں کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا